پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،گدھے کا 50 من گوشت برآمد،

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں تیار شدہ گوشت ضبط کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود رہیں اور کارروائی کی نگرانی کی۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے موقع پر ہی ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ضبط شدہ گوشت کو تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق برآمد شدہ گوشت کی مقدار 25 من ہے، جو مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو بھی موقع پر حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکی شہریوں کے کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہر میں محفوظ غذا کی فراہمی کے لیے چیکنگ کا سلسلہ دن رات جاری رہے گا اور کسی کو شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button