عالمی خبریں

ارشد ندیم کی اولمپک تاریخ رقم کیے ایک سال مکمل، ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاری شروع

خلیج اردو
لندن: پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے ایک سال مکمل ہو گیا۔ 8 اگست 2024 کو منعقدہ مقابلے میں انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

قومی ہیرو ان دنوں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کے فزیو کے ساتھ سیشنز بہت مثبت جا رہے ہیں اور وہ بھرپور انداز میں آئندہ مقابلوں کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور حکومت کی جانب سے انہیں مکمل تعاون حاصل ہے جو ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

تقریب کے دوران ارشد ندیم نے ہائی کمیشن کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جسے شرکاء نے سراہا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button