
خلیج اردو
بٹ خیلہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ اپنے ہی بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اہلیہ اور ایک اور بیٹا بھی شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔





