سپورٹس

ایشیا کپ دبئی: انڈیا-پاکستان میچ کے کم ٹکٹ فروخت ہونے کی خبریں بے بنیاد، کرکٹ بورڈ کا ردعمل

خلیج اردو
دبئی: ایشیا کپ کے دوران انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ ہمیشہ دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور ہر بار اس کے لیے ٹکٹوں اور نشریات کی زبردست مانگ دیکھنے کو ملتی ہے۔ تاہم حالیہ دنوں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دبئی میں ہونے والے اس بڑے مقابلے کے لیے ٹکٹ فروخت سست روی کا شکار ہیں۔

امارات کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعے نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ محض "قیاس آرائی” پر مبنی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کی رات بورڈ نے آن لائن پلیٹ فارم "پلاٹینم لسٹ” پر مزید 3,000 ٹکٹ فروخت کے لیے جاری کیے جو چند ہی منٹوں میں مکمل بک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹنگ ٹیم ایک واضح حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے اور میچ کے لیے پیکیج اور الگ الگ ڈیلز دونوں دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں صرف غیر جانبدار میدانوں پر بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آئندہ اتوار، 14 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

انڈیا آٹھ بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز رکھتا ہے اور اس وقت ٹائٹل ہولڈر بھی ہے، جبکہ پاکستان دو بار ایشیا کپ چیمپئن رہا ہے۔ گروپ اے میں دونوں ٹیموں کے ساتھ عمان اور میزبان متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button