پاکستانی خبریں

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ معاملے پر این سی سی آئی اے کی دوبارہ تفتیش کا فیصلہ

خلیج اردو
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پر نیشنل کرائم ایجنسی آف انویسٹی گیشن این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش ان کے دیے گئے 21 نکاتی سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم اب تک دو بار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر چکی ہے تاہم انہوں نے تعاون نہیں کیا۔ دوسری ملاقات کے دوران عمران خان اور تفتیشی ٹیم کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کے باعث سوالنامہ تحریری طور پر فراہم کیا گیا تھا تاکہ تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button