متحدہ عرب امارات

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت، گندم کی بمپر فصل یقینی بنائی جائے

خلیج اردو
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر زراعت کو ہدایت دی ہے کہ صوبے میں گندم کی بمپر فصل یقینی بنائی جائے۔ گندم سپورٹ پروگرام سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپورٹ پرائس اور خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فوڈ سکیورٹی یقینی بنانے اور گندم کی کاشت کے لیے 55 بلین روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ گندم کے سروے اور فصل کی تصدیق مکمل کرنے کے بعد نومبر کے دوسرے ہفتے سے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی تقسیم شروع ہونی چاہیے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button