پاکستانی خبریں

پنجاب کے اسکولوں میں علیحدہ رنگین کچرا دانوں کی فراہمی، مریم نواز نے وزیرتعلیم کے اقدام کو سراہا

خلیج اردو
لاہور: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کاغذ، شیشہ، میٹل، پلاسٹک، آرگینک اور ای-ویسٹ کے لیے علیحدہ رنگین کچرا دان فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ری سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینا اور طلبہ کو ماحول دوست عادات سکھانا ہے۔

پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جسے پنجاب کی وزیراعظم مریم نواز نے سراہا۔ اس سے قبل مریم نواز نے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے وزیرتعلیم کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر اسکولوں میں الگ رنگ کے کوڑا دان کے حوالے سے طلبہ میں آگاہی مہم شروع کریں۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر نے الگ الگ رنگ کے کوڑا دانوں میں مختلف نوعیت کا کچرا ڈالنے کے اصول اور اس کے ذریعے ری سائیکلنگ کے عمل کو مفید قرار دیا تھا، جسے مریم نواز نے ماحولیاتی بہتری کیلئے ایک عملی مثال قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button