
خلیج اردو
لاہور: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کاغذ، شیشہ، میٹل، پلاسٹک، آرگینک اور ای-ویسٹ کے لیے علیحدہ رنگین کچرا دان فراہم کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ری سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دینا اور طلبہ کو ماحول دوست عادات سکھانا ہے۔
پنجاب کے وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جسے پنجاب کی وزیراعظم مریم نواز نے سراہا۔ اس سے قبل مریم نواز نے ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے وزیرتعلیم کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر اسکولوں میں الگ رنگ کے کوڑا دان کے حوالے سے طلبہ میں آگاہی مہم شروع کریں۔
سرکاری اسکولوں میں کاغذ، شیشے، میٹل، پلاسٹک، آرگینک اور ای-ویسٹ کے لیے علیحدہ رنگین کچرا دانوں کی فراہمی ری سائیکلنگ کے کلچر کو فروغ دے کر ہمارے طلبہ کو ماحول دوست عادات سکھا رہا ہے۔ یہ صاف ستھرے پنجاب کی طرف ایک بہترین پیش رفت ہے۔#سرکاری_سکول_معیاری_سکول pic.twitter.com/OPrwB29VrC
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) October 1, 2025
مذکورہ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر نے الگ الگ رنگ کے کوڑا دانوں میں مختلف نوعیت کا کچرا ڈالنے کے اصول اور اس کے ذریعے ری سائیکلنگ کے عمل کو مفید قرار دیا تھا، جسے مریم نواز نے ماحولیاتی بہتری کیلئے ایک عملی مثال قرار دیا۔
Pls get it implemented from tomorrow @RanaSikandarH https://t.co/QgoHd0fBOJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 1, 2025






