
خلیج اردو
اسلام آباد: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے موقع پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار سے زائد خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ 40 ہزار سے زائد خواتین اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار دیتی ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بریسٹ کینسر کی زیادہ تر مریض خواتین کی تشخیص تاخیر سے ہوتی ہے، حالانکہ بروقت تشخیص اور درست علاج سے اس بیماری سے بچاؤ کی شرح 90 فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود معائنے کا سادہ طریقہ اور سکریننگ ہزاروں زندگیاں بچا سکتا ہے۔
First Lady Bibi Aseefa Bhutto Zardari urges women to prioritise early detection and spread awareness during Breast Cancer Awareness Month.@AseefaBZ pic.twitter.com/CuO1D3nDma
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 1, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنی صحت کو اہمیت دیں، خاموشی توڑیں اور آگاہی پھیلائیں تاکہ ہم سب مل کر زندگیاں بچا سکیں اور ایک صحت مند و مضبوط پاکستان بنا سکیں۔






