پاکستانی خبریں

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہا، اردن میں پاکستانی سفارتخانے کے پاس محفوظ

خلیج اردو
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قید سے رہا کر دیے گئے ہیں اور اب اردن میں پاکستانی سفارتخانے کے پاس محفوظ ہیں۔

وزیرِ خارجہ کے مطابق، مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے اور ان کا جذبہ دیدنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتخانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق پاکستان واپسی کے تمام انتظامات کے لیے تیار ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے ان تمام دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس معاملے میں تعاون اور مدد فراہم کی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button