
خلیج اردو
اسلام آباد (اکتوبر 7) توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کی حتمی فیصلہ روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
وکیل سلمان صفدر نے دلائل کے دوران کہا کہ اس کیس میں 19 گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے ہیں اور سوال کیا کہ کل کتنے گواہان ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بور ہو گئے ہیں، توشہ خانہ سن سن کر بس کریں، اگر آپ سٹے نہیں دیتے تو میرے دلائل کا کوئی فائدہ نہیں۔






