خلیج اوردو
دبئی :متحدہ عرب امارات نے جنین میں فلسطینی کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت کی ہے،
ایک بیان میں وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام میں کمی لانے کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔
مزید برآں ایم او ایف اے آئی سی نے مشرق وسطیٰ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے دو ریاستی حل کے لیے خطرہ بننے والے غیر قانونی طریقوں کو ختم کرنے اور دارالحکومت مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، صیہونی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے نا صرف کیمپ بلکہ اسپتال کےاندر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق رواں سال اسرائیلی جارحیت سےجاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔