خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

اجمان میں 50٪ ٹریفک جرمانے کی چھوٹ کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر ، اجمان کے رہائشی اب ٹریفک جرمانے میں 50 فیصد کی رعایت سے لطف اندوز ہوں گے۔

اجمان پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ 2 دسمبر سے شروع ہونے والی یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہیگی۔

اس مہم کے تحت امارات میں 23 نومبر 2020 سے پہلے عائد شدہ ہر قسم کے جرمانے کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ڈرائیوروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والی گاڑی چلانے ، یا گاڑی کے انجن یا چیسس میں تبدیلی لانے جیسے خلاف ورزیوں کو اس اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button