متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوران ڈرائیونگ حد نگاہ 100 میٹر سے کم ہونے پر سفر نہ کرنے کی ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ٹرانسپورٹ سروس ایمریٹس ٹرانسپورٹ نے اپنے ڈرائیورں کو غیر ہموار موسم کے دوران سفر کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایمریٹس ٹرانسپورٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حنان ساقر کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیوروں کو مشکل موسم جیسا کہ شدید بارش، تیز ہواؤں اور دھند کے موسم میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی اور مشوروں پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ "ایمریٹس ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورں کو پیر کے روز بھیجی گئی ہدایت میں ایک ہدایت تھی کہ اگر دوران سفر حد نگاہ 100 میٹر کم ہوجاتی ہے تو وہ اپنی گاڑی سڑک کی سائیڈ میں کھڑی کر دیں گے اور اپنا سفر روک دیں گے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں اور عوام کا تعاؤن نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ سیفٹی کے لیے بنایا گیا پروسیجر محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری کردہ ایمرجنسی پلان پر منحصر ہے۔

مزید برآں، خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی توانائی و انفراسٹریکچر کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر رہائشیوں کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران وادیوں سے دور رہیں اور انہیں پار کرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں۔

محکمہ موسمیات نے نجی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں موسم کی موسم خزاں سے موسم سرما میں تبدیلی کے دوران موسم کے خراب ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔  لہذا ان دنوں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button