ایمریٹس ایئر لائن کا اپنے مسافروں کے لیے سفری انشورنس کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان۔ نئے اعلان کا اطلاق یکم دسمبر سے ایمریٹس کی خریدی گئی ہر ٹکٹ پر ہوگا۔
مزید برآں، اس سہولت کا اطلاق ایمریٹس کی پارٹنر ایئرلائنز کی ٹکٹوں پر بھی ہوگا۔ بشرطیکہ کہ ٹکٹ نمبر 176 سے شروع ہو رہا ہو۔
اپنے مسافروں کے لیے مفت سفری بیمہ دینے والی ایمریٹس پہلی ایئر لائن ہے۔
ایمریٹس کے چیئرمین اور سی ای او شیخ احمد بن سعید المکتوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جولائی میں ایمریٹس اپنے مسافروں کے لیے کووڈ انشورنس کوریج فراہم کرنے والی سب سے پہلی ایئر لائن تھی۔ اور اس اقدام پر ہمارے صارفین کے رپسانس ہماری ہمت بڑھی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” ہم لوگوں میں سفر کرنے کی شدید خواہش دیکھ رہے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں میں جب لوگ دبئی جیسے گرم علاقوں میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں”۔
ایئر لائن کی جانب سے انشورنس پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ٹریول انشورنس پیکج ایئر لائن انڈسٹری میں اپنی قسم کا پہلا پیکج ہے جو "ایمریٹس کے مسافروں کو پریشانی آزاد ہو کر سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے”۔
اس انشورنس میں دی جانے کوریج کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- اس بیمے میں بیرون ملک سفر کے دوران ایمرجنسی طبی اخراجات اور ایمرجنسی طبی انخلاع کی صورت میں 5 لاکھ ڈالر تک کے اخراجات برداشت کیے جائیں گے جن کا اطلاق کہ بیرون ملک سفر کے دوران کورونا وائرس ہوجانے کی صورت میں بھی ہوگا۔
- اگر آپ یا کوئی رشتہ دار سفر پر روانگی سے پہلے کورونا وائرس کا شکار ہو کر سفر نہیں کر پاتا تو اس صورت میں 7 ہزار 500 ڈالر کا کور دیا جائے گا جو کہ ناقابل واپس اخراجات کی مد میں ہوگا۔
- اگر سفر کرنے والا شخص یا کوئی رشتہ دار پرائمری یا سیکینڈری سکول میں، کل وقتی، استاد، ملازم یا طالب علم ہے اور کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال کورونا کی وجہ سے بڑھا دیا گیا ہے اور وہ مسافر اس وجہ سے سفر نہیں کر سکتا تو اس وجہ سے سفر منسوخ کرنے پر 7500 ڈالر کا کور دیا جائے گا۔
- اگر کوئی مسافر یا رشتہ دار بیرون ملک سفر کے دوران کورونا وائرس یا کسی اور وجہ سے شدید بیمار ہوجاتا ہے تو اسے اپنی رہائشی ملک میں واپس آنے کے لیے 7500 ڈالر تک کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
- اگر ایئر پورٹ پر مسافر کورونا سے متعلق اسکرینگ میں پاس نہیں ہو پاتا اور اسے سفر پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر سفر ترق کرنا پڑتا ہے تو 7500 ڈالر تک فراہم کیے جائیں گے۔
- اور بیرون ملک سفر کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے اگر مسافر کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ کر دیا جاتا ہے تو اسے 150 ڈالر فی کس یومیہ فراہم کی جائیں گے۔
نوٹ: درج بالا کوریج ایمریٹس کے تمام صارفین کو فراہم کی جائے گی خواہ وہ کسی بھی کلاس سفر کر رہے ہوں۔
Source: Gulf News







