خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عجمان میں گاڑیوں کی ٹیسٹنگ اور لائسنسنگ کے لیے نیا ڈرائیو تھرو سنٹر کھول دیا گیا

خلیج اردو: عجمان میں الجرف کے علاقے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ اور سیکیورٹی سروسز سپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تیز ترین وہیکل ٹیسٹنگ اور لائسنسنگ سنٹر عوام کے لیے کھلنے جارہا ہے۔

عجمان پولیس میں وہیکل اینڈ ڈرائیورز لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل سلطان خلیفہ بن حارب کا کہنا ہے کہ سنٹر کے قیام کا مقصد عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ سنٹر صارفین کی خوشی کے لیے بہترین اور عمدہ سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سنٹر وہیکل کے معائنے، رجسٹریشن اور لائسنس کے دوبارہ اجرا کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

یہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی گاڑیوں کے لیے تین انسپکشن لینز فراہم کرے گا۔ اور یہ جدید آلات سے لیس ہے۔ جس سے جدید بنیادوں پر وہیکل کا معائنہ کیا جاسکے گا۔ ان آلات سے گاڑیوں کی بریکس، چیسی اور بنیادی حفاظتی اور سیکیورٹی چیک کی جاسکے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنٹر ہر قسم کے ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے اور انشورنس کی سہولیات تمام وہیکلز کے لیے فراہم کرے گا۔

جس میں کسی بھی گاڑی کی ایگزامیننگ برائے ڈی پورٹیشن، ٹرانسفرنگ وہیکل آنرشپ، وہیکل کی دوبارہ تجدید، گمشدہ لائسنس کا دوبارہ اجرا اور دیگر تجدیدی، رجسٹریشن اور ایگزامن کی سہولیات شامل ہیں۔ سیکیورٹی سروسز سپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل علی ال جاسم نے وضاحت کی کہ سنٹر میں وہیکل کی انسپکشن اور لائسنسنگ پروسس کو آسان اور تیز ترین بنایا گیا ہے۔ جس کے لیے گاڑی کا مالک تمام تر انسپکشن گاڑی سے اترے بغیر کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2 ہفتوں کے ٹرائل آپریشن میں یہ سنٹر صارفین کو 580 ٹرانزیکشنز فراہم کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button