خلیج اردو: عراق سے تعلق رکھنے والے ایک جنرل اسٹور کے مالک نے ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر اپنے قرضوں کی تفصیلات کا رجسٹر نذر آتش کرکے تمام کسٹمرز کے قرضے معاف کردئے۔
"ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں” انہیں لفظوں کے ساتھ جلتے رجسٹر کے ساتھ لی جانے والی تصویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے عراقی باشندے نے اعلان کردیا کہ ان کے تمام سابقہ واجبات اور کھاتے کلئیر ہوچکے ہیں۔
اب کوئی مقروض قرض دینے کے لئے ان کی دکان رخ نہ کریں۔ کسی کو اس کاقرضہ ادا کرنے کے لئے قرض لیکر دینے کی ضرورت نہیں۔ اس حوالے سے فکر نہ کریں۔ وہ رمضان کو قرض کے بوجھ سے ہلکا ہوکر گزاریں۔ عبادت کریں۔
ماہ رمضان معافی اور تسامح کا مہینہ ہے۔ اللہ معاف کرتا ہے تو ہم کیوں نہ کریں۔ گناہوں کی معافی مانگیں اور ہوسکے تو اسے بھی اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔
عراق کے شمالی شہر موصل سے تعلق رکھنے والے جنرل اسٹور کے مالک موید الموزان کی یہ تصویر عرب دنیا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو دیکھنے والوں نے اس کی بے تحاشا تعریف کی۔
ماہ رمضان کا استقبال کرتے ہوئے اس شخص نے بلاشبہ انسانیت ، اسلامی اخوت اور نیکی کی نئی روایت قائم کی۔