خلیج اردو: دبئی پولیس نے رواں ماہ کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر شاپنگ مالز جانیوالے 443 افراد کو جرمانے جاری کیے۔
دبئی میڈیا آفس کی ایک مشیر نے نوٹ کیا کہ امارت کے پانچ شاپنگ مالز کے معائنہ کے دوران یہ جرمانے ایسے لوگوں کو جاری کیے گئے تھے جنھوں نے ماسک نہیں پہنے تھے۔
مزید 1،569 افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 17 اجتماعات کو کوویڈ 19 احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
شہر کے حکام نے ملک بھر میں روزانہ ہونے والے نئے انفیکشن میں اضافے کے دوران معائنہ کا کام تیز کردیا ہے۔







