خلیج اردو: وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع کیا ہے۔
ماہِ صیام میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ابھی سے عمرہ پرمٹ حاصل کر لیں۔
وزارت نے رمضان کے ابتدائی 20 دنوں کے لیے عمرہ پرمٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے تاکہ معتمرین سہولت سے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔
عمرہ پرمٹ کے لیے اب سرکاری سطح پر نسک ایپلیکیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں سے اپنی تاریخ کی مناسبت سے اجازت نامہ یا بکنگ کی جاسکتی ہے۔
اس سے قبل اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجرا ہوتا تھا جسے ختم کر کے اب صرف نسک ایپ پر ہی اجازت نامے جاری کیے جائیں گے