خلیجی خبریں

ایران کا واضح پیغام: عرب ممالک پر حملہ نہیں کیا، امریکی اڈے استعمال ہوئے تو جواب دیں گے

خلیج اردو
ایران نے واضح کیا ہے کہ اس نے عرب ممالک پر حملہ نہیں کیا اور امریکی اڈے عرب سرزمین پر استعمال ہوں تو ایران جواب دے گا۔ ایرانی رہنما عرب ممالک کو اس بحران میں ایران کے خلاف نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہونے کی تلقین کر رہے ہیں۔

ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کی زمین نہیں ہیں اور اگر یہ اڈے ایران کے خلاف استعمال ہوئے تو مناسب جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کہہ چکے ہیں کہ اپنے دفاع کے لیے ایران کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے عرب ممالک سے کہا کہ ایران کی طرف نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف دباؤ ڈالیں تاکہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

علی لاریجانی اور عباس عراقچی کے مطابق عرب ممالک کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی، اور خطے کی صورتحال میں ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button