متحدہ عرب امارات

ٹرمپ کا یو اے ای صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے حملوں اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ایران کے حالیہ حملوں اور خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور خطے کے دیگر ممالک پر کیے گئے حملوں پر تفصیلی بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں علاقائی و عالمی امن پر پیش رفت اور ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں موجود 14 امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا، جن میں سیکڑوں اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ امریکی اڈّے متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور سعودی عرب میں واقع تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button