Uncategorized

حد سے زیادہ دلیری کی وجہ سے شہادت، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام جانے سے انکار کرتے ہوئے ایرانی قوم کی حفاظت کو ترجیح دی

خلیج اردو
اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بارہا محفوظ مقام منتقل ہونے سے انکار کرتے ہوئے ایرانی قوم کی حفاظت کو مقدم رکھا۔

اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بھارت میں نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی نے بتایا ہے کہ سکیورٹی حکام نے بارہا انہیں کسی محفوظ شہر یا زیر زمین بنکر منتقل ہونے کی پیشکش کی، لیکن آیت اللہ خامنہ ای کہتے تھے: "پہلے پوری ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو، پھر میں محفوظ مقام پر جاؤں گا۔”

ڈاکٹر عبدالماجد حکیم الٰہی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی زندگی کی حفاظت کے بجائے قوم کی حفاظت کو مقدم رکھا اور یہی دلیری ان کی شہادت کا سبب بنی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے آیت اللہ خامنہ ای کی قوم پر غیرمتزلزل اعتماد اور بلند حوصلے کا اندازہ ہوتا ہے، جو ان کے دورِ قیادت کی نمایاں خصوصیات میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button