خلیج اردو: ایران نے 50 سے زائد شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرہ کے خلاف دفاعی سسٹم متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی کا کہنا ہے کہ ملک کے 51 شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام 51 شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے ہیں، دفاعی نظام کی بدولت ہر قسم کے حیاتیاتی، ریڈیائی اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔