خلیج اردو: چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے سانس کے ذریعے دی جانے والی دنیا کی پہلی کووڈ ویکسین تیار کرلی ہے- یہ ویکسین کین سائنو بائیو لاجکس نے تیار کی ہے اور اس کی منظوری بوسٹر کے طور پر دی گئی ہے۔
چین کے نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن نامی ادارے کی جانب سے ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
یہ کین سائنو کی سنگل ڈوز ویکسین کا نیا ورژن ہے اور کمپنی کے مطابق اس کے استعمال سے خلیاتی اور mucosal مدافعت متحرک ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 2 خوراکوں میں استعمال کرائی جائے گی اور ایک کے بعد دوسری خوراک 28 دن بعد دی جائے گی۔
اس نئی ویکسین کو Ad5-nCoV کا نام دیا گیا ہے اور اس کے لیے نزلہ زکام کا باعث بننے والے وائرس کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ مدافعتی نظام کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوسکے۔