خلیج اردو
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور جاری جنگ کے اثرات اسرائیلی معیشت پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کے باعث اسرائیلی معیشت کو ایک ہفتے میں تقریباً 9 ارب شیکل، یعنی تین ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق اگر پابندیاں کم سطح پر بھی برقرار رہیں تو معیشت کو ہر ہفتے تقریباً 4.3 ارب شیکل کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔
جنگی صورتحال کے باعث اسرائیل میں سکول بند کر دیے گئے ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے جبکہ افرادی قوت کی سرگرمیوں کو بھی محدود کر دیا گیا ہے اور زیادہ تر ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں۔






