عالمی خبریں

بحر ہند میں ایرانی جہاز پر امریکی حملہ، بھارت پر عالمی تنقید اور وضاحتیں سامنے آگئیں

 خلیج اردو

بحر ہند میں ایرانی جہاز پر امریکی حملے کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشقوں کے لیے آنے والے ایرانی جہاز کو بھارت نے مزید رکنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ سمندر کی جانب روانہ ہو گیا۔

کچھ حلقوں کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے بھارتی بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکا ہماری بندرگاہیں استعمال نہیں کر رہا۔

سابق بھارتی نیول چیف ایڈمرل ارون پرکاش کا کہنا ہے کہ سمندر میں اس نوعیت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں خطے کے امن اور بحری سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button