خلیجی خبریں

مسجد الحرام، خواتین سکیورٹی اہلکار صحن مطاف میں بھی تعینات

خلیج اردو: مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

صحن مطاف میں مامور خاتون اہلکار کی تصویر سعودی وزارت داخلہ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار ، خواتین عمرہ زائرین کو رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

اس سے قبل خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکاہے۔

مسجد الحرام میں فرائض نبھاتی خاتون اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صحن مطاف میں ڈیوٹی نبھاتی خواتین اہلکار کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button