متحدہ عرب امارات

دبئی: خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے الزام میں نوجوان ڈرائیور گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے ایک نوجوان کو پولیس کی ہدایات عمل نہ کرنے اور خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

منگل کے روز جاری کیے گئے بیان کے مطابق دبئی پولیس نے شارجہ پولیس کے کے تعاون کے ساتھ 21 سالہ نوجوان کو روڈ پر دیگر افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی ڈرائیونگ یو اے ای کے  1987 کے وفاقی پینل لاء نمبر 3 اور 1995 کے ٹریفک سے متعلق قانون نمبر 21 کی واضح خلاف ورزی تھی۔

گرفتاری کے بعد نوجوان ڈرائیور کو قانونی کاروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دبئی پولیس نے واضح پیغام دیا ہے کہ پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے اور پولیس احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button