
خلیج اردو: لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بعد از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے پوسٹ حج فلائٹ آپریشن 14 جولائی سے شروع ہوا جو 11 اگست تک جاری رہا۔
ترجمان کے مطابق اس عرصے میں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودیہ سے 128 شیڈولڈ فلائٹس پہنچیں جن کے ذریعے 13393 حجاج کو وطن واپس لایا گیا جبکہ 4216 حجاج کرام 15 اسپیشل فلائٹس کے ذریعے وطن واپس آئے۔
یوں مجموعی طور پر 143 فلائٹس سے 17609 حجاج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچائے گئے۔