خلیج اردو: اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی صاحب زادی شہزادی ایمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور ان کی اہلیہ ملکہ رانیا العبداللہ کی موجودگی میں شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم کی شادی کی شاندار تقریب شاہی محل میں منعقد ہوئی۔ شہزادی ایمان کے دولہا کا نام جمیل الیگزینڈر ٹرمیٹوس ہے۔شادی کی تقریب کو اردن کے سرکاری چینلز اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دکھایا گیا۔ شادی کی تقریب خاندانی پروٹوکول کے ساتھ منعقد ہوئی تاہم سرکاری سطح پر تقریب کا جشن نہیں منایا گیا۔
شاہ عبداللہ اور ملکہ نے مہمانوں کا استقبال شاہی محل میں کیا، جسے عمان کے مغرب میں "اردن ہاؤس” کہا جاتا ہے۔ اس موقعے پر کئی شہزادیوں، شہزادوں اور عرب مہمانوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
دلہن شہزادی ایمان اپنے بھائی اور ولی عہد شہزادہ الحسین کے ہمراہ تقریب میں آئیں۔ شاہی دربار کے امام الشیخ احمد الخلایلہ نے نکاح پڑھایا جب کہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیا سمیت خاندان کے دیگر افراد خانہ موجود تھے۔ نکاح کے فارم پر دلہن کے دو بھائیوں نے گواہ کے طور پر دستخط کیے۔
شادی کی تقریب شاہی گارڈ آف آنر کے ایک گروپ کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ گارڈز آف آنر مملکت کے فرمانروا کے دورہ اردن کے موقعے پر ہائی پروفائل مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
ان تقاریب میں نیزے کے اوپری حصے میں تین جھنڈوں کو سہ رخی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ اردن کی ہاشمی سلطنت کا جھنڈا، رائل گارڈ کمانڈ کا جھنڈا اور اعزازی گارڈ گروپ کا جھنڈا ہے۔ اس کی معیاری تشکیل 20 نیزوں پر مشتمل ہے۔ تقریب کے مقام کے لحاظ سے اس میں اضافہ یا کمی کی جا سکتی ہے۔