
خلیج اردو
ستمبر
ابوظبہی:پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے کیش مشین کو آگ لگائی۔واقعہ جنوبی سعودی عرب کے بارڈر پر یمن کے قریب نجران میں پیش آیا جہاں ایک سعودی باشندےنے اے ٹی ایم کو آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگائی۔
آگ لگانے والے شخص کی عمر33 سال ہے جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نجران پولیس کے ترجمان میجر عبداللہ آل عشوائی کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر تمام ضروری کارروائی کر دی گئی ہےجس کے بعد انہیں پبلک پراسیکوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔






