خلیج اردو: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پیکج کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت 235.57 ریال تھی، جو کم کر کے 87.4 ریال کر دی گئی ہے۔
زائرین کو یہ انشورنس پیکج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔