خلیج اردو: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات پر تنقید کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدام سے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کا سخت مخالف ہے، جو کشیدگی بڑھانے اور دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔
اتوار کو اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی 9 بستیوں کو قانونی حیثیت دینے اور مزید 10 ہزار یونٹس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نےحملہ کرکےاسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا