خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور سیاح 2021 میں دبئی کے مشہور نئے سال کی شام (NYE) آتشبازی کے انوکھے نظارے کے ساتھ نئے سال کی گھنٹیاں بجا سکتے ہیں۔ آپ دبئی فیری ، واٹر بس یا آبرہ پر سوار ہوسکتے ہیں کیونکہ نیو ائیر نائٹ پر آسمان کو روشن کرنے والے آتش بازی کا نظارہ اور روشنیوں کی نمائش منعقد ہوگی ۔
بکر الہاشمی ، ڈائریکٹر میرین ٹرانسپورٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی ، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) محمد ابو نے کہا ، "دبئی واٹر فرنٹ کے دلکش دورے کے دوران، مشہور برج خلیفہ ، شاندار برج العرب اور پوش اٹلانٹس کی جانب سے حیرت انگیز آتش بازی کی نمائشوں کو دیکھنا ، سمندری راہداری سواروں ، بشمول مکینوں اور سیاحوں کو ناقابل فراموش یادیں دلانے کا پابند ہے۔
اوقات
>> دبئی فیری کروز 31 دسمبر بروز جمعرات رات 9 بجے سے شروع ہوگا اور دن 1.30 بجے تک جاری رہے گا۔
>> واٹر بس اور آبرہ کا سفر رات 10.30 بجے شروع ہوگا اور دن 1.30 بجے ختم ہوگا۔
کرایہ
>> ایئر کنڈیشنڈ آبرا اپنا NYE سفر میرینہ مال اسٹیشن (دبئی مرینا) سے بڑوں کے لئے 125 درہم کے کرایہ پر شروع کریں گے۔ یہ سواری دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے مفت ہے۔
>> دبئی فیری جرنیز، مرینا مال اسٹیشن (دبئی مرینا) ، غوبیبہ اسٹیشن (دبئی کریک) اور شیخ زید روڈ اسٹیشن (دبئی واٹر کینال) سے شروع ہونگی۔ جو 2 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کے لئے 50 فیصد کی رعایت کے ساتھ ، سلور کلاس کے لئے 300درہم اور گولڈ کلاس کے لئے 450درہم کا کرایہ ہے۔
>> آبرا جرنیز جداف اسٹیشن ، دبئی فیسٹیول سٹی اسٹیشن اور غیبیبہ اسٹیشن سے بڑوں کے لئے 125 درہم کرایہ سے شروع ہوگا۔ جو دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے مفت ہے۔






