پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن ایک مافیا ہے، مجھے تو پتہ تھا کہ میرے خلاف کیا فیصلہ آنے والا ہے، عمران خان کا توشہ خانہ ریفرنس فیصلے پر ردعمل

خلیج اردو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مافیا قراردیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق ن لیگ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کیے۔ احتجاج کرنے والے مظاہرہ ختم کردیں،آپ سب تیاری کریں، سب سے بڑا لانگ مارچ کریں گے،اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا، حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔

 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو ملک اس  وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا، جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ عدالتوں نے مجھے صادق اور امین قراردیا۔ میں جو بھی خریدار سب کی رسیدیں موجود ہیں،نوازشریف سب سے بڑا چوری ہے،اربوں ڈالر مالیت کے اس کے پاس پلازہ ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک جیسا دکھاگیاجارہاہے، مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے، کل رات تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا کہ مجھے صبح نااہل قراردیں گے۔

 

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں لیکن ضمنی انتخابات میں پھر بھی ان کو شکست ہوتی ہے۔شہبازگل کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے،میرے خلاف دہشت  گردی کے مقدمات درج کرائے گئے، 25 مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، وہ سائفر آج بھی موجود ہے جس کے بعد ہماری حکومت گرائی گئی۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکر الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشین کو مسترد کیا،ای وی ایم معاملے پر بھی الیکشن کمشنر  نے ہمارا ساتھ نہیں دیا،الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیاہے، آصف زرداری اور نوازشریف نے مہنگی مہنگی گاڑیان غیرقانونی طور پرنکلوائیں، توشہ خانہ کا قانون آصف زرداری اور نوازشریف نے توڑا، توشہ خانہ میں ملنے والے تحائفہ کا ریکارڈ موجود ہے۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے احتجاج کیا،پوری قوم الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف سڑکوں پر نکلی، الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکلے،احتجاج کرنے والے مظاہرہ ختم کردیں،آپ سب تیاری کریں، سب سے بڑا لانگ مارچ کریں گے،اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا، حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button