پاکستانی خبریں

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی، وزیر اعظم نے شہزادہ محمد کا شکریہ ادا کیا

خلیج اردو

اسلام آباد: سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ ہوگیا۔سعودی حکام نے مسجد نبوی(ص) میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ فیصلے پر ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد بن سلمان کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانہ کیاگیا تھا۔

 

قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دی اور نمازِ ادا کی جسکے بعد وزیرِ اعظم کو روضہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذیارتِ خاص کروائی گئی۔وزیرِ اعظم نے احد کے میدان میں غزوہء احد کے شہداء کی قبرِ مبارک پر بھی حاضری دی۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button