پاکستانی خبریں

شہباز حکومت کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری، 8ماہ کے دوران ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

خلیج اردو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق 8ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 11فیصد کمی آئی ہے، برآمدات 9.7 اور درآمدات 21فیصد کم ہوگئیں۔

 

معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68فیصد کم ہوا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی 40فیصد سے زائد کمی آئی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 101 روپے، 58 پیسے کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال مالیاتی خسارے میں4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ افراط زر کی شرح ایک سال میں26اعشاریہ 3فیصد تک پہنچ گئی۔

 

دوسری طرف پاکستان نے 2 دو ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ موخر کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکوک بانڈز کا اجرا آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر اور عالمی اداروں کی جانب سے ریٹنگ میں کمی کے باعث موخر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button