خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اراولی میں دہشتگردوں کی فائرنگ پرپاک فوج نے بھرپوراور موثرجواب دیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،، دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کےدوران وطن عزیزکے تین سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں 43 سالہ صوبیدارشجاع، 32 سالہ نائیک رمضان اور 30 سالہ سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسزکاعلاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پرپاک آرمی کوخراج تحسین اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں،، دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اورثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔