پاکستانی خبریں

عمران خان کے خلاف گھڑی کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خواجہ آصف

خلیج اردو

اسلام آباد: عمران خان نے ملک کے وقار کو خراب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہا ہے مگر لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان نے یوٹرن لیا۔

 

وزیر خزانہ خواجہ آصف کا کہنا ہےعمران خان کے دورمیں ریکارڈ کرپشن ہوئی، وزارت اعظمیٰ کے منصب پر بیٹھے اس شخص نے سعودی ولی عہد کی تحفے میں دی گئی گھڑی دبئی میں جاکر بیچی۔

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کو بد دیانت کہتے تھے اور آج خود بد دیانت ثابت ہوئے، الزامات کا سلسلہ یہاں نہیں رکنے والا، ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

 

انہوں نے کہا کہ  پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ منی لانڈرنگ ہوئی ہے یا کوئی اورطریقہ اختیار کیا گیا۔ اب ساری باتیں عدالت میں آئیں گی، اب یہ کہتے ہیں مقدمہ کراؤں گا،یہ تو اچھی بات ہے۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان وزیرآباد واقعے پرمقدمہ نہ ہونے پر پرویزالہیٰ کا گریبان پکڑیں، عمران خان پر حملہ کرنے والا پکڑا گیا، قانون کارروائی کیوں نہیں کی جارہی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button