پاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کےدورہ چین کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا گیا

خلیج اردو

بیجنگ: وزیراعظم  نے پاک چین سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کومزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے درمیان پاک چین سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کی اہمیت پراتفاق ‏کیا۔

 

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے 1 سے 2 نومبرتک چین کا سرکاری دورہ کیا، عہدہ سنبھالنے کےبعد وزیراعظم شہبازشریف کا پہلا دوطرفہ دورہ تھا، دورے کے دورا‎ ‎وزیراعظم شہبازشریف سے چین کےصدرشی جن پنگ نے ملاقات کی، ‏اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چینی وزیراعظم اورنیشنل پیپلزکانگریس کی سٹیںڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔

 

وزیراعظم نے چینی کمیونسٹ پارٹی‎ ‎کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کےطورپردوبارہ منتخب ہونے پرصدرشی جن ‏پنگ کو مبارکباد پیش کی،اور چینی صدرکی قیادت، دانشمندی، وژن اورعوام کی خوشحالی پرمبنی ترقی کے فلسفے کی تعریف کی،وزیراعظم نے پاک چین تعلقات کی مسلسل ترقی میں چینی صدرکے تعاون کو سراہا۔

 

وزیراعظم نےصدرشی جن پنگ کا دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کرلی صدرشی نے کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے کامیاب اختتام پرچینی صدرکومبارکباد پیش کی،اور چین کی ترقی، خوشحالی اورقومی تجدید کوفروغ دینے میں سی پی سی اوراس کی قیادت کے مرکزی ‏کردارکوسراہا، چینی رہنماؤں نے وزیراعظم شہبازشریف کی پاک چین دوستی کے لیے دیرینہ عزم کو سراہا۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک چین سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کومزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کے درمیان پاک چین سٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری کی اہمیت پراتفاق ‏کیا، اور مختلف معاملات پر ایک دوسرے کے موقف کی تائید کی ۔

 

چینی قیادت نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کااظہار کیا اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وزیراعظم نے فراخدلانہ امداد پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔کراچی سرکلر ریلوے ،ایم ایل ون ۔۔گوادر بندرگاہ ،سی پیک سے جڑے منصوبوں کو مزید تیز کرنے اور نئے اقتصادی ترقی کیلئے نئے  منصوبے شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

چینی قیادت نےاپنے شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ،،وزیراعظم نےبتایا کہ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔۔دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button