خلیج اردو
ریاض:پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ اورسیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر، افغانستان اوریمن سمیت علاقائی ،عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ان مسائل پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا خارجہ نے کہا کہ پاکستان خلیج کے برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔
پاکستان خلیج تعاون کونسل کو خطے میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر دیکھتا ہے جی سی سی پاکستان اورخلیجی ریاستوں کے درمیان سیاسی اوراقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
وزیر خارجہ اور سیکرٹری جنرل نے جی سی سی اوراسکے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان تعلقات اورتعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزیر خارجہ نے تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس رفتارکوآگے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا ۔
وزیرخارجہ نے پاکستان جی سی سی آزاد تجارتی معاہدوں پر جاری مذاکرات کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیمیں اس مشترکہ مقصد کے حصول کیلئےاپنی کوششوں کو ہم آہنگ کریں ۔
پاکستان جی سی سی اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی روابط کومزید مضبوط کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان اورجی سی سی کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے مشترکہ ایکشن پلان کے مطابق روابط کو وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔باہمی مشاورت سے طے شدہ تاریخ پرپاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے اگلے دورکی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔