پاکستانی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نےپاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتاہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ، پاکستان کےمؤقف کو تسلیم کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک باد ہو، افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتاہوں اور مبارک باد دیتا ہوں، اتحادی جماعتوں اور قائدین کا بھی شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا۔

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں قوم کو مبارک باد دی۔

پیرس اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے والی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی کارکردگی کا اعتراف کیا

 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی کامیابی کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ پاکستان فوج کے سربراہ کے احکانمات پر جی ایچ کیو میں میں ایک میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا گیا۔اس سیل نے مختلف محکموں،  وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوارڈینیشن کے بعد  ایکشن پلان بنایا  قومی اداروں کے ساتھ مل ایف اے ٹی ایف کے تمام نکات پر عملدرآمد  یقینی بنایا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے، عمران خان ہوتا تو ملک گرے سے بلیک لسٹ میں چلا جاتا، ہم پاکستان کوگرے سے وائٹ لسٹ میں لے کر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی ہونے جا رہی ہے، پی ڈی ایم نے تجویز دی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button