خلیج اردو
لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافیہ حامد خان گروپ نے میدان نے فتح حاصل کر لی۔ تین سال بعد عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوار ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری 199 ووٹوں کی لیڈ سے صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ ملے۔
انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو 3سال بعد شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔