خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کی سرحد جبکہ گہرائی 150 فٹ تھی۔