خلیج اردو
اسلام آباد:گورنر خیبرپختو نخوا فیصل کر یم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنےگا، پی ٹی آئی سے بات کیلئے تیار ہیں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلی پختونخوا کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ دلیل سے بات کریں لیکن وہ منہ کے فائر مارتا ہے۔ ، نالائقی اور نااہلی کو بیان بازی سے نہیں چھپایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس سے صوبے کے مسا ئل کا حل نہیں نکلتا، شور شرابے سے کچھ حا صل نہیں ہوگا،ورکنگ ریلیشن بہت بنا کر صوبے کے حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔
مسٹر کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،وفاق نے کبھی نہیں کہا آپ اسلام آباد نہیں آسکتے، وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے صو ے کا مقدمہ لڑ نا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ کے کندھوں پر آنا چاہتی ہے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا،اگر جمہوری قوتوں کیساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔