
ہم28مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں،سابق وزیراعظم نوازشری
خلیج اردو
دبئی: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چار سال بعد آج پاکستان جارہا ہوں،خوشی محسوس کررہا ہوں،پاکستان کے حالات دیکھ کر دل رنجیدہ ہے،دکھ کی بات ہے ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے چلا گیا.پاکستان میں اضطراب پریشان کن ہیں.پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے چلاگیا.ہم نے حالات خود بگاڑے ، ٹھیک بھی خود ہی کریں گے۔میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان پہنچا2017کے مقابلے میں آج پاکستان کی حالت خراب ہے۔ہم اس قابل ہیں کہ ملک کے حالات کو ٹھیک کرسکیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجا ز ادارہ ہے اور وہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔انتخابات جنوری میں ہوں گے یا نہیں فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے،پاکستان آئی ایم ایف کو جلد خدا حافظ کہہ دے گا،۔ہم28مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ سرخرو ہوکر پاکستان جا رہا ہوں۔سوچنے کی بات ہے نوبت یہاں تک کیوں پہنچی؟امید ہے الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرائے گا۔جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا ہوتا آج مسائل کا شکار ہے،نوازشریف
میری بیٹی نے میرے ساتھ کئی پیشیاں بھگتیں۔حالانکہ مریم نوازکے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔بالآخر مریم نواز کو کلین چٹ ملی جو ملنی ہی تھی۔میں نے پہلے بھی کہاتھا کہ سب کچھ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔