خلیج اردو
بانی تحریک انصاف عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال سے کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2022 کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پہلی مرتبہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ایکس انتظامیہ کو خط لکھا۔
اس کے بعد 18 اپریل 2024 کو ایک اور درخواست ارسال کی گئی، جس میں توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیسز میں سزاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق ساڑھے تین سال کے دوران پی ٹی اے نے مجموعی طور پر تین مرتبہ ایکس کو تحریری درخواستیں دیں، تاہم ہر بار ایکس انتظامیہ نے ان درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 27 نومبر 2025 کو عمران خان کی 47 ٹویٹس بلاک کرنے کی درخواست دی گئی، جن میں سے ایکس نے صرف ایک ٹویٹ بلاک کی۔






