پاکستانی خبریں

ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا استعفیٰ سامنے آگیا

خلیج اردو
اسلام آباد: ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلا استعفیٰ سامنے آگیا ہے، جہاں جسٹس شمس محمود مرزا نے بطورِ احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا ہے جبکہ وہ اپنا چیمبر بھی خالی کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد ان کے تبادلے کا امکان تھا، جس کے تناظر میں انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے بائیس مارچ دو ہزار چودہ کو ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ انہیں دو ہزار اٹھائیس میں ریٹائر ہونا تھا۔

جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ضیا محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ رواں سال جنوری میں سرکاری وکیل کی جانب سے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button