پاکستانی خبریں

میرے 380 لوگ اس جنگ میں مارے گئے، پاکستان کی خاطر اپنے لوگوں کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

خلیج اردو
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا صوبائی اسمبلی میں خطاب، کہا شہادتوں کی تعداد کا علم نہیں مگر نقصان بڑا ہے، بہت جلد اس خون کا بدلہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ میرے اپنے 380 لوگ اس جنگ میں مارے گئے، پاکستان کی خاطر اپنے لوگوں کا خون معاف کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن دہشت گردوں کو بات چیت منظور نہیں، جو ریاست کو توڑنے یا بندوق اٹھانے کی کوشش کرے گا، اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے سب کو آواز اٹھانی چاہیے، یہ قتل و غارتگری کون کر رہا ہے، اس کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہ کون سے حقوق ہیں جو بلوچستان کو نہیں دیے گئے؟ عام بلوچ کو بار بار گلے لگانے کے لیے ریاست تیار ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچستان کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کر سکتیں، ملک دشمن عناصر کے خواب کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button