پاکستانی خبریں

بلوچستان کے ضلع ژوب میں نایاب نسل کے بھیڑیے کے 6 بچوں کی بازیابی

خلیج اردو
ژوب:بلوچستان کے ضلع ژوب میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے نایاب نسل کے بھیڑیے کے 6 بچوں کو بازیاب کر لیا ہے۔ یہ بچے مقامی چرواہوں کے ہاتھوں پہاڑی غار سے پکڑے گئے تھے، جنہوں نے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں یہ بھیڑیے کے بچے انتہائی کم عمر اور نازک حالت میں دکھائی دے رہے تھے، جس کے بعد محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان بچوں کو بازیاب کر لیا۔

محکمہ کے حکام نے بتایا کہ بھیڑیے کی یہ نسل انتہائی نایاب ہے اور اس کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان بچوں کو اب محکمہ جنگلات کے زیر نگرانی حفاظت میں رکھا جائے گا اور انہیں قدرتی ماحول میں دوبارہ آزاد کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button